میری بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے: مریم نوازشریف

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 20:34

میری بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے: مریم نوازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت اور خاص کر پاکستان کے سیاست دانوں کے بیرون ملک خفیہ کاروباروں سے متعلق دستاویزی شواہد منظر عام پر لانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادیکی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے۔ میرے بھائیوں نے مجھے اپنی ایک کمپنی میں ٹرسٹی بنایا ہوا ہے۔ مجھے بھائی حسین کے بچوں کے اثاثے ضرورت پڑنے پر تقسیم کا اختیار دیا گیا۔ میرے بھائی جو پہلے وضاحت کرچکے اس پرمزید کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔