یمن جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سعودی نائب ولی عہد

پیر 4 اپریل 2016 20:22

یمن جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سعودی نائب ولی ..

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازعے کے متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور بہت جلد اس کے حل پر اتفاق کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،ہمارے حوثیوں کے ساتھ اچھے روابط استوار ہوئے ہیں۔ ان کا ایک وفد اس وقت الریاض میں ہے۔شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں لیکن اگر چیزیں گڑ بڑ ہوتی ہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :