میرپورخاص،گڑھی خیرو میں سومرو اور رند برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے خلاف سومرو برادری کا احتجاج

پیر 4 اپریل 2016 20:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) گڑھی خیرو میں سومرو اور رند برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے دوران سومروبرادری کے چار افراد کے قتل کے خلاف سومروبرادری میرپورخاص کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مقتولین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،اس موقع پر سومرو ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں فیضان سومرو ،عبدالوحید سومرو ،محمد خان سومرو ،اسمٰعیل سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :