ایسا پہلی بارنہیں ہوا، پاناما پیپرز سے متعلق ترجمان پیپلزپارٹی کا ردعمل

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 20:18

ایسا پہلی بارنہیں ہوا، پاناما پیپرز سے  متعلق ترجمان پیپلزپارٹی کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاناما لیکس کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ سب پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت اور خاص کر پاکستان کے سیاست دانوں کے بیرون ملک خفیہ کاروباروں سے متعلق دستاویزی شواہد منظر عام پر لانے کےبعد پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ یہ سب پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ہے۔ بےنظیر بھٹو پر یہ بے بنیاد الزام پہلے بھی لگایا جاتا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو کا نام آئل فار فوڈ پروگرام کی نسبت سے میڈیا پر لیا گیا ہے۔ ایسا پہلی بارنہیں ہوا ہے۔ یہ الزام ایک دہائی پہلے بھی لگایا گیا تھا۔ نیب نے اپنے پراسیکیوٹر اورتحقیقاتی افسر اسپین بھیج کرتحقیقات کرائی تھیں۔ نیب کے پراسیکیوٹر کو خالی ہاتھ اسپین سے واپس آنا پڑا تھا۔ بینظیر بھٹو پرالزام لگانی والوں کو اپنے ماضی کا رکارڈ دیکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :