نوشہروفیروز،نہرسے نوجوان کی لاش برآمد،شناخت کیلئے اسپتال منتقل

پیر 4 اپریل 2016 20:03

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) نوشہروفیروزبجلی کیساتھ گیس کا بحران ، اعلانیہ ،غیر اعلانیہ 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کے دوران گیس بند رہنے سے غریبوں کے چولہے بند ہوگئے،ریلوئے آن لائن نظام تک متاثراسمال تاجرکے صدر یونس رفیق، گلشن کلاتھ مارکیٹ کے صدر محبت علی ملک ،فرنیچر مارکیٹ کے محمد انور،الیکڑونکس مارکیٹ کے ذیشان نواز،چکی آرامیشن کے محمد عظیم مغل کی قیادت میں 16 گھنٹے بجلی کیساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکا نے سیپکو ،گیس عملے کی مبینہ غیر قانونی لوڈشیڈنگ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا مقررین کا کہنا تھا کہ سیپکواور گرڈ کی جانب8گھنٹے اعلانیہ کیساتھ 8گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے فرنیچر، چکی آرامیشن ،ویلڈنگ ،کمپیوٹر،االیکڑونکس اور دیگرکاروبار تباہ ہوگئے، ہیں جبکہ بجلی لوڈشیڈ نک کے دوران گیس نہ ہونے سے ان کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں آفیس جانے ،سماجی رہنما نو بہار آرائیں کے مطابق درخواستوں کے باوجود بھی محکمہ گیس کا مصنوعی بحران پیدا کررکھا ہے،ٹھری میرواہ روڑ پر ریگولیٹر لگا کر وہاں سے گیس کا پریشر کم کردیا جاتا ہے جس سے شہری صبح ناشتے اور رات کے کھانے پر گیس سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹھری میرواہ روڑ پر ریگولیٹر ختم کرکے شہر کے وسط لودھی چوک پر مزید نیا ریگولیٹر قائم کیا جائے تاکہ گیس کے موجودہ بحران کو کنٹرول کیا جا سکے، دوسری جانب سوئی سدرن گیس آفیس موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم افسران کی عدم موجودگی کی وجہ ان کا موقف معلوم نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :