ذوالفقار علی بھٹونے ملک کو اسلامی آئین دیکر بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا،طارق مدنی

پیر 4 اپریل 2016 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ و اسلامی یکجہتی کونسل کے سینئر وائس چیئرمین طارق محمودمدنی نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی 37 ویں برسی کے موقع پر اسلامی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مرکز اسلامی گلشن اقبال میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو اسلامی آئین دیا،اسلامی ملکوں کی سربراہی کانفرنس پاکستان میں منعقدکی،جمعہ کی چھٹی کی ملک کی سلامتی کیلئے ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی اور سب سے بڑا کارنا مہ یہ تھا کہ قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیکر لاکھوں مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عالم اسلام میں سرخ روح ہوئے اس لئے مجھ سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو عظیم لیڈر کے نام سے پکارتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی سیاست کا محور و مرکز ہیں بھٹو کانام اسلامی تاریخ و سیاسی تاریخ کے صفحے میں ہمیشہ زندہ رہے گاطارق مدنی نے کہا کہ 34 اسلامی ممالک کا اتحاد دراصل ذوالفقار علی بھٹومرحوم کے خوا بو ں کی تعبیر ہے وہ نہ صرف اسلامی ممالک کا اتحاد چاہتے تھے بلکہ مشترکہ کرنسی اور مشترکہ فوج تشکیل دینے کیلئے بھی سرگرم تھے موجودہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ ذو ا لفقار علی بھٹو کے فلسفے کو اپنائے اور انہوں نے جو خواب اس ملک اور قوم کیلئے دیکھے تھے انہیں پورا کرے اس موقع پر اسلامی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق فریدی،مولانا تاج محمد مکی،لئیق احمد خان، مولانا عبدالماجد فاروقی ،مولانا عبدالعظیم حسن زئی ،مو لاناعبد ا لحسیب اور محمد اسلم خان فاروقی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ مغربی طاقتوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے اور ان طاقتوں پر ثا بت کر دیا کہ مسلمان ایک منظم قوم ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مغربی قوتوں کو کھٹتے تھے جب ذوا لفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کے کفر کے فیصلے پر دستخط کئے تو اسی وقت یہ کہ دیا تھا کہ میں اپنے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر رہاہوں یہی وجہ ہے کہ مغربی قوتوں نے ذ والفقار علی بھٹو کو راستے سے ہٹا نے کیلئے ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے ذریعے پھانسی کے پھندے پر چڑھوادیاانہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو اسلامی قوا نین اور دیگر اسلام کیلئے کار نا مے سر انجام دیئے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :