کراچی،صدر پولیس کا مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن ،6ملزمان گرفتار، 3موٹر سائکلیں برآمد

پیر 4 اپریل 2016 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) صدر پولیس کا مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن 6ملزمان گرفتار 3موٹر سائکلیں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی اائی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایات پر مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او صدر محمد طفیل چوہدری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ صدر تھانے کی حدود میں 6مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب 6مفرور ملزمان غلام علی ، سید منظور شاہ، محمد راحیل افضل، خالد خان، محمد خالد اور سہیل احمد کو گرفتار کر کے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

جبکہ 2مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور تھے۔

متعلقہ عنوان :