کراچی،پولیس کا مختلف علاقوں میں کریک داؤن ، 136ملزمان گرفتار ، دستی بم اسلحہ و دیگر سامان برآمد

پیر 4 اپریل 2016 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کا کرمنلز ، دہشت گردوں ، مفرور و اشتہاری ، ٹارگیٹ کلز، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک داؤن ، مجموعی 136ملزمان گرفتار ، دستی بم اسلحہ اور دیگر سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کاروایؤں میں کلری، گارڈن، کھارادر، پریڈی، فرئیر،جیکسن، ڈاکس، سول لائن، صدر، بنی بخش، عید گاہ، بوٹ بیسن، گزری، محمود آباد، آرام باغ، کلا کوٹ، رسالہ، کلفٹن، نیپئر پولیس نے دھشت گردی ، بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مجموعی 8ملزمان کو گرفتار کیا۔

جن میں 3ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ جبکہ ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8ملزمان گرفتار کیے۔ منشیات کے مقدمات میں 7ملزمان گرفتار کیے گیے۔ مزید براں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری اور متفرق مقدمات میں ملوث مجموعی 114ملزمان گرفتار کر لیے ۔ گرفتار شدگان سے 2دستی بم ، 14پستول، 14میگزین ، متعدد کارتوس ، لوٹا ، چھینا اور مسروقہ مال اور بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :