ملک میں غیراسلامی وغیر شرعی قانون نافذنہیں ہونے دیں گے،لبرل اور سیکولر پاکستان کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،علامہ احمدنورانی صدیقی ودیگر کا سیدنا صدیق اکبر ؓکانفرنس سے خطاب

پیر 4 اپریل 2016 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ مرکزی سیدنا صدیق اکبر ؓکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں کوئی غیراسلامی وغیر شرعی قانون نافذنہیں کیاجاسکتا،لبرل اور سیکولر پاکستان کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،عہد خلافت راشدہ مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے، سیدناصدیق اکبرؓ کی زندگی کا ہرگوشہ بے مثال ہے۔

یہ باتیں لیاقت آبادمیں جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ مرکزی سیدنا صدیق اکبر ؓکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، علامہ نسیم احمدصدیقی، علامہ مرزاشوکت حسین مغل رضوی، علامہ نوید عباسی، حاجی عبدالغنی، حاجی سلمان شیخ، محمودخاں عسکری، شکیل قاسمی، عبدالشکور، محمدظفر، معین الدین چشتی ودیگر نے کہیں۔

(جاری ہے)

علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاہے اس ملک کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ؐ کے نفاذ میں ہے، غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر وطن عزیز میں منکرات کو فروغ دینے اپنی عاقبت کی فکر کریں۔اس ملک میں کافرانہ نظام ہرگز نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ اﷲ کے نبی ؐپیغمبر انقلاب بن کر تشریف لائے اور آپؐ کے خلفاء نے اس پیغام کو اطراف عالم میں پھیلادیاحضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنی تمام زندگی عشق مصطفےٰؐ میں بسرکیاور حضور ؐ کے پہلومیں ہی آسودہء خاک ہوگئے۔

علامہ نسیم احمدصدیقی نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اطاعت مصطفےٰ ؐ کی ایسی نظیر قائم کی جس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں کہیں نہیں ملتی۔جیدصحابہ حضرت ابوبکرؓ کی دعوت پر ایمان لائے اور اسلام کے دامن سے وابستہ ہوئے ،آپؓ کی زندگی کا اولین مقصد رسول اﷲ ؐ کے لائے ہوئے دین کی اشاعت تھا،آپؓ کا دوراسلام کا مثالی دور ہے۔دیگر مقررین نے بھی شان سیدناصدیق اکبرؓ پر بیان کی، اس موقع پر حضرت ابوبکر صدیقؓ یوم سرکاری سطح پر منانے، نشان صدیق اکبرؓ کے اجراء، ہر سطح کے نصاب میں خلفاء راشدین کا تذکرہ زیادہ سے زیادہ شامل کرنے اور نظام خلافت راشدہ قائم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :