سکھر،خورشید شاہ کی سکندر علی کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

پیر 4 اپریل 2016 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، انجمن تاجران واریتڑروڈ کے صدر حاجی پرویز علی چنہ کے بھائی سکندر علی کے انتقال پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نصراﷲ بلوچ، اسلم شیخ، پہلاج رائے، شکیل میمن و دیگر کے ہمراہ حاجی پرویز چنہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیااور فاتحہ خوانی کے بعددعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، عارف میمن، شریف ڈاڈا، طارق میرانی و دیگر بھی موجود تھے۔