قصور‘غر یب محنت کش کی بیٹی کو اغوا کر نے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

مغوی لڑکی کے والد کاڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 4 اپریل 2016 20:01

قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) غر یب محنت کش کی بیٹی کو اغوا کر نے والے ملزمان تاحال چوک لاری اڈا پولیس گرفتار نہ کر سکی لڑکی کے والد محمد عمر نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد عمر ولد محمد سردار جوکہ حاجی گگن کا رہائشی ہے اس کی جواں سالہ بیٹی ثناء بی بی اپنی نانی کے گھر کوٹ فتح دین خان میں رہتی تھی ملزمان نے کئی بار رشتہ مانگا مگر ثناء بی بی کے والد اور دوسر ے رشتے دار وں نے انکار کر دیا جس پر پرویز اصغر ،زاہد اور سیماں بی بی نے ثناء بی بی کو اغوا کر لیا ایک دن اپنے پاس رکھنے کے بعد اس کو کنگن پور کے علاقے میں جاکر اپنے دوسرے ساتھیوں کے حوالے کر دیا جو ان کے رشتے دار بتائے جاتے ہیں جس پر اْنہوں نے ثناء بی بی سے زبر دستی نکاح کر لیا لڑکی کے والد محمد عمر نے ایس ایچ او تھا نہ اے ڈویڑن قصور کو درخواست دی تو انہوں نے مقدمہ درج کر کے چوکی لاری اڈا کے سب انسپکٹر محمد امین کے سپرد تفتیش کر دی مگر انہوں نے تاحال کوئی کا روائی نہیں کی محمد عمر کا کہنا ہے کہ تفتیشی مجھے دھمکیاں لگا تا ہے اور میر ی بات تک نہیں سنتا اور ملزمان سے ساز باز ہے محمد رعمر لڑکی کے والد نے ڈی پی اوقصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس موقف لینے کے لئے سب انسپکٹر محمد امین سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ملزمان ضمانتوں پر ہیں جب ضمانتیں کنسیل ہونگی تو فوری گر فتار کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :