ٹی وی اینکرز سے بدتمیزی، دانیال عزیز کو ٹی وی شو سے نکال دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 19:48

ٹی وی اینکرز سے بدتمیزی، دانیال عزیز کو ٹی وی شو سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) ٹی وی اینکرز سے بدتمیزی پر دانیال عزیز کو ٹی وی شو سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ٹی وی شوز میں شرکت کے دوران اپنے سخت اور غصیلے رویے کیلئے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ انہوں نے پیر کے روز نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ایک پروگرام میں کیا۔ ارشد شریف کے شو میں دانیال عزیز پانامہ لیکز کے حوالے سے سوال کرنے پر سیخ پا ہو گئے اور شو میں موجود صحافیوں پر بھڑک اٹھے۔ اس موقع پر شو کے اینکر ارشد شریف نے دانیال عزیز کو سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے ان کو شو سے نکالتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ تمیز نہیں سیکھ لیتے تب تک انہیں شو میں نہیں بلایا جائے گا۔