بہاول نگر‘ ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ‘2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ،2شدید زخمی

پیر 4 اپریل 2016 19:38

بہاول نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) ہارون آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ،2شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بہاول نگر ہارون آباد روڈ پر ڈھاباں سٹاپ کے قریب چنگ چی رکشے اور اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں رکشے پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جا ں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاجاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین سکینہ بی بی ،خورشید بی بی کے علاوہ منظور احمد،محمد اسلم اور 12سالہ مزمل علی جبکہ زخمیوں میں محمد ممتاز اور محمد بخش شامل ہیں حادثے کا شکار ہونے والا بد قسمت خاندان حجرہ شاہ مقیم سے بہاول نگر کے نواحی گاؤں محمودہ جودھیکا جا رہا تھا حادثہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :