پشاور،چھتیں منہدم ہونے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 47 افراد جاں بحق ،37 زخمی ہوئے ہیں،مشتاق غنی

پیر 4 اپریل 2016 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں منہدم ہونے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 47 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی کے جاں بحق اور زخمی افراد کے لئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ کوہستان کے کنرن ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 35 افراد ملبے تلے دب جانے کی اطلاع ہے۔

حکومت نے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر کی درخواست کردی ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق غنی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، چھتیں منہدم ہونے اور دیگر حادثات سے 47 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوئے ہیں، مشتاق غنی کے مطابق شانگلہ میں 14، کوہستان 12، سوات 8، بونیر 2 جبکہ ملاکنڈ، مانسہرہ اور مردان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 141 مکانات کو نقصان پہنچا، مشتاق غنی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لئے فی کس تین لاکھ جبکہ فی زخمی فرد کے لئے ایک لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوہستان کے کنرن ویلی میں لیڈ سلائیڈنگ میں 35 افراد ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے، بارشوں سے نقصانات کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی ہے،مشتاق غنی کاکہنا تھا کہ بارش کے باعث مکمل تبا ہ ہونیوالے مکانات کیلئے ایک لاکھ روپے جبکہ جزوی نقصانات پہنچنے والے مکانات کیلئے پچاس ہزار روپے امداد فراہم کیجائیگی۔

متعلقہ عنوان :