ٹل میں پولیس ،مفروروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک سہولت کارگرفتار ،تین فرارہونے میں کامیاب

پیر 4 اپریل 2016 18:57

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) تحصیل ٹل میں پولیس اور مفروروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک سہولت کارگرفتار جبکہ تین مفرور فرارہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹل امجد حسین نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو کی خصوصی ہدایت پر ٹل پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران پولیس اور مفروروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم بد نام زمانہ مفرور رحمت اﷲ دو ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس نے مفروروں کو پناہ دینے والے سہولت کار محمد امین کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی جبکہ سہولت کار محمد امین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :