میاں منشاء کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

پیر 4 اپریل 2016 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی اس موقع پر ایف بی آر نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا سماعت کے دوران میاں منشاء کے وکیل نے پاکستان ویلفیئر پارٹی کی درخواست کی منسوخی سے متعلق ایک درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ویلفیئر پارٹی متاثرہ فریق نہیں تو پھر کیسے تحقیقات کی درخواست دائر کرسکتی ہے۔

عدالت نے پاکستان ویلفیئر پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :