گوجرانوالہ، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 18:50

گوجرانوالہ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) کھیالی کے علاقہ میں چار سالہ بچی سے زیادتی اور اس کی ہلاکت کا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عبدالحمید خان کی بیوی اپنے میکے شاد مان ٹاوٴن آئی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ رات کو کھانا کھا کر سو گئے صبح بیدار ہونے پر اس کی چار سالہ بیٹی گھر میں موجود نہ تھی ۔ گردونواح میں تلاش کرنے پر نزدیکی کھیتوں میں بچی کی لاش ملی جس کے سر میں چوٹیں تھیں۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کھیالی میں درج ہوا ۔پولیس نے ملزم قمر سہیل کو گرفتار کیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے چوری کی واردات کے دوران بچی کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :