الخدمت فاوٴنڈیشن کے رضاکار معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عبدالشکور
پیر 4 اپریل 2016 18:48
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کے رضاکار معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور الخدمت کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کفالت یتامیٰ، صاف پانی سمیت سات پروگراموں میں خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پرجی ایم پروگرام سفیان احمد خان،نیشنل ڈائریکٹر فضل محمود ،نیشنل منیجرعصمت الله قریشی اور سینٹرل کوارڈنیٹرمیڈیا اینڈ پی آر ایس اے شمسی، خبیب بلال منیجر آر ایم ڈی موجود تھے۔
الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے تحت جاری3روزہ "فرسٹ ایڈ ایمرجنسی ٹریننگ " ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اصطلاحات و اہمیت، سی پی آر، بلیڈنگ، شاک، سافٹ ٹشو انجری، مختلف ہڈیوں کے زخم، ابتدائی طبی امداد کی مشقوں سمیت ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز اور عملی مشقیں کرائی گئیں۔(جاری ہے)
ورکشاپ میں الخدمت کے شعبہ حادثات کے تمام رضاکاروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
ٹرینرز میں رفاء یونیورسٹی کے ڈاکٹر کامران اعظم، 1122 کے فاروق احمداور پاکستان رید کریسنٹ کے احمد حسین شریک تھے۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکاء کی تعمیری صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ اِس سے معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.