اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں منشاء کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریقین سے جواب طلب کر لیا، کی سماعت18اپریل تک ملتوی

پیر 4 اپریل 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت18اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ پیر کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اس موقع پر ایف بی آر نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران میاں منشاء کے وکیل نے پاکستان ویلفئیر پارٹی کی درخواست کی منسوخی سے متعلق ایک درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ویلفیئر پارٹی متاثرہ فریق نہیں تو پھر کیسے تحقیقات کی درخواست دائر کرسکتی ہے عدالت نے پاکستان ویلفیئر پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔واضھح رہے کہ پاکستان ویلفیئرپارٹی نے میان منشاء کے لندن میں ہوٹل کی تحقیقات کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :