لاہور، پولیس کی تیز رفتار وین نے خاتون کو ٹکر ماردی

ڈرائیور وین پر قابو نہ پاسکا وین الٹنے سے وین میں موجود اہلکار زخمی ہوگئے

پیر 4 اپریل 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) پولیس کی تیز رفتار وین نے خاتون کو ٹکر ماردی۔ ڈرائیور وین پر قابو نہ پاسکا وین الٹنے سے وین میں موجود اہلکار زخمی ہوگئے۔ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مشتعل شہریوں نے پولیس وین کو توڑ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شالامار کے علاقے شاہ والا چوک کے قریب پولیس کی تیزرفتار وین نے خاتون کوٹکر ماردی اوروین الٹ گئی جس کے باعث پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے خاتون کو ٹکر مارنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس وین پر ہلہ بول دیا۔

وین میں موجود زخمی اہلکار شہریوں کو مشتعل دیکھ کر جائے وقوعہ سے بھاگ نکلے زخمی خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مشتعل شہریوں نے پولیس وین کو تباہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :