فیصل آباد ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی ملک بھر میں تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 4 اپریل 2016 18:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی ملک بھر میں تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی کے جس عہدیدار کارویہ درست نہیں اور عوام و کارکن اس سے مطمئن نہیں ا سے تبدیل کردیا جائے گا ، عوام اورپارٹی کارکنوں سے رابطہ نہ رکھنے کہ وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں ہارنے اوربعدازاں خیرات میں یونین کونسل کی سیٹ حاصل کرنے والے شخص کی بجائے کسی کارکن کو چیئرمین ضلع کونسل بنایا جائے گا۔

میئرزاورضلع کونسلوں کے چیئرمین وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے حتمی مشاورت کے بعد نامزدکئے جائیں گے ۔ ان خیالات اظہاروفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے گذشتہ روز فیصل آباد مسلم لیگ ن ضلع فیصل آبادکے سینئرنائب صدررانامنوراحمدخاں اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوتے کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے کارکن بھی موجودہیں جو40سال سے میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں اورانہوں نے مشکل وقت میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ دوماہ بعدتنظیم سازی اورکارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ بارے اہم فیصلے کئے جائیں گے قیادت کے ایسے وفادار کارکنوں کوان کاجائزمقام دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے جس عہدیدار کارویہ درست نہیں اور عوام و کارکن اس سے مطمئن نہیں ا سے تبدیل کردیا جائے گا۔بڑے عہدوں کے باوجودایک یونین کونسل سے شکست اوربعدازاں ضلع کونسل کی نشست کی خاطر خیرات میں سیٹ حاصل کرناپارٹی کے لئے قابل فخربات نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی اداروں کی سربراہی سمیت تنظیمی اور سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کے لئے باوقار،دیانتدار اور مخلص کارکنوں کواہمیت دی جائے گی۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے اس بات کاوعدہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :