کراچی: مرغی کی فی کلو قیمت 350 روپے سے تجاوز کر گئی

قیمتوں میں من مانا اضافہ روکنے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی۔صارفین مہنگے دام ادا کرنے پرمجبور ہوگئے

پیر 4 اپریل 2016 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت تین سو پچاس روپے سے تجاوز کرگئی،قیمتوں میں من مانا اضافہ روکنے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی۔صارفین مہنگیدام ادا کرنے پرمجبور ہوگئے۔دوسوسیڈھائی سوروپے فی کلوملنے والامرغی کاگوشت ایک ماہ کیدوران 100 روپیتک مہنگا کردیا گیا، فی کلومرغی 360 روپیتک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کمشنرکراچی کی طرف سے مرغی کے گوشت کی قیمت 232 روپے مقرر کی گئی ہے۔پولٹری ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کومکئی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی وجہ قرار دے دیا جبکہ رییٹیلرز نے مرغی مہنگی کرنے کا ذمہ دار ہول سیلر کو ٹھہرایا ہے۔بکرے اور گائے کہ مہنگے سے پہلے ہی محروم ہوجانے والے صارفین کہتے آئے اب غریبوں کو مرغی کے گوشت سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔ صارفین نے حکومت سیمرغی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :