قومی اسمبلی کا اجلاس 7اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا

پیر 4 اپریل 2016 17:22

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 7اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کو ہو گا اس کے بعد 11اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔ مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کی تکمیل کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 22اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔