Live Updates

مریم نواز اور حسین نواز نے کوئی قانون نہیں توڑا تمام چیزیں ریکارڈ کا حصہ ہیں ‘ عابد شیر علی

پیر 4 اپریل 2016 17:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ مریم نواز اور حسین نواز نے کوئی قانون نہیں توڑا تمام چیزیں ریکارڈ کا حصہ ہیں ‘ مفروضوں پر بات کرنے والوں کے پاگل پن کا کچھ نہیں کرسکتے ۔فیصل آباد میں فیسکو آفس میں دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابدشیر علی نے بتایا کہ مریم نواز اور حسین نواز نے کوئی قانون نہیں توڑا تمام چیزیں ریکارڈ کا حصہ ہیں ریکارڈ سے باہر کچھ نہیں ‘ مفروضوں پر بات کرنے والوں کے پاگل پن کا کچھ نہیں کرسکتے ثبوت کی بنیاد پر بات کی جائے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ سب سے زیادہ دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ہم نے پکڑے اگر ہم غلط ہیں تو ہرسزا بھگتنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے لگا کر نئے گرڈ اسٹیشن لگائے ہیں رمضان میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی کوشش کریں گے ‘انڈسٹری کیلئے صرف رمضان میں چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی انڈسٹری کو سو فیصد فراہم کی جائیگی ‘ گیس کی پیداوار بڑھا رہے ہیں ‘ آٹھ سے دس ہزار میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کریں گے، اگلے ماہ وزیراعظم مٹیاری سے لاہور تک نئی ٹرانسمیشن لائن کاافتتاح کریں گے ‘مارچ دو ہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈشیدنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات