سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت قراردیدیا
پیر 4 اپریل 2016 17:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میرے خلاف”را“کی سازش ہے اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔پانامہ لیکس کی رپورٹ کے بعد اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ‘اس قسم کی جعلی رپورٹ 2006 میں ایک اخبار میں شائع ہو چکی ہے جسے رد کیا گیا تھا اور اب اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے پانامہ لیکس میں لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے کہا کہ پٹرولائن ایف سی زیڈ یو ای اے بیسڈ کمپنی تھی اور کمپنی کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاروبار میں شامل نہیں رہی ہے کمپنی نے اقوام متحدہ، یو اے ای اور عراقی حکومت کے قوانین کے تحت کاروبارکیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور میں نے جلاوطنی کے دنوں میں یہ قانونی کاروبار شروع کیا تھا۔پٹرولائن جلاوطنی کے دنوں میں شروع ہوا اور جلاوطنی کے دوران ہی نقصان کی وجہ سے ختم ہوا اور اس کے کوئی اثاثے نہیں ہیں،اقوام متحدہ کی انکوائری کمپنی نے کاروبار کو صاف شفاف قرار دے چکی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.