سعودی نائب ولی عہد کا بیان، ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مندی

پیر 4 اپریل 2016 16:55

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) ایشین آئل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں مندی دیکھی گئی جس کی وجہ تیل کی پیداوار میں کمی بارے سعودی نائب ولی عہد کا بیان بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی وقفے پر مئی کیلئے فروخت 41 سینٹ (1.11 فیصد )کمی کے بعد 36.38 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جون کیلئے تجارت 40 سینٹ ( 1.03 فیصد)کم ہوکر 38.27 ڈالر فی بیرل رہی۔ماہرین کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ سعودی نائب ولی عہد (ڈپٹی کراؤن)شہزادہ محمد بن سلمان کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک تیل کی پیداوار صرف اسی صورت کم کریگا جب دوسرے ممالک بھی اس تجویز پر عمل کرینگے۔