پاراچنار، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 4 اپریل 2016 16:51

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پاراچنار میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجنسی بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاراچنار میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صدر حامد طوری ، ڈاکٹر سید حسین جان ، افتخار حسین ، معین علی ، محبت علی ، تنویر حسین ، علی اکبر اور دیگر مقررین نے کہا کہ 37 سال قبل آج کے روز ایک ڈکٹیٹر نے ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کو ہم سے جدا کیا جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا اور جمہوریت کیلئے بہت بڑا ناقابل تلافی نقصان تھا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ چار اپریل کو بھٹو کا نہیں بلکہ جمہوریت اور انصاف کا قتل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :