جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں کامیاں رمضان کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 4 اپریل 2016 16:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمداور سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے سابق امیر ضلع شیخوپورہ و ننکانہ،سابق رکن مرکزی وصوبائی شوریٰ میاں رمضان کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کوصبر جمیل دے(آمین)۔