2016-17میں دنیا بھر میں 31.3 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائیگی ‘آئی سی اے سی

پیر 4 اپریل 2016 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(آئی سی اے سی) نے اپنی تازی ترین رپورٹ میں کہاہے کہ سال2016-17 میں دنیا بھر میں 31.3 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائے گی جو پچھلے کاٹن ایئرکے مقابلے میں 1فیصدزائد ہے جبکہ دنیا بھر میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں 4 فیصد اضافے (723کلوگرام/ہیکٹر)اضافے کے باعث دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار بھی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 23ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق 2016-17کے دوران دنیا بھر میں روئی کی کھپت پیداوار کے مقابلے میں 43 لاکھ 17 ہزار بیلز (480پاوٴنڈ) زائد ہوگی جبکہ 2014-15 کے دوران بھی دنیا بھر میں روئی کی کھپت پیداوارکے مقابلے میں 81 لاکھ 29 ہزار بیلز زائد تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2014-15 میں دنیابھرمیں اسٹاک ٹوکنزمشن شرح 91 فیصد تھی جو 2015-16 میں کم ہوکر 85.4 فیصد ہوگئی جبکہ 2016-17 میں یہ شرح 81.2 فیصد متوقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :