بارودی سرنگوں بارے شعور وآگہی کا عالمی دن منایا گیا

اس وقت دنیا کے 72 ممالک میں بارودی سرنگیں اپنی ہلاکت خیزی پھیلا رہی ہیں،لیکچر میں انکشاف

پیر 4 اپریل 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں بارے شعور وآگہی کا عالمی دن سوموار کومنایا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ناصر باغ میں اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بارڈر ایریا کے رہائشی افراد کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جس میں قصور،نارروال اور لاہور کے افراد نے شرکت کی یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بارودی سرنگوں کے خلاف عوام شعور بیدار کرنے کی غرض سے 2006ء کوپہلا عالمی دن منایا تھا۔

اس وقت دنیا کے 72 ممالک میں بارودی سرنگیں اپنی ہلاکت خیزی پھیلا رہی ہیں جبکہ ہر ماہ اس سے 35سے 40افراد ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1999ء سے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے کوششوں کا آغاز ہوا ۔ بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ تیار کیا گیا ۔ابھی تک اس معاہدے پر 37 ممالک نے دستخط نہیں کیے ۔بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جنہوں نے دستخط تو کر دئیے ہیں لیکن معاہدے پر عمل نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :