لیویزایریامیں چوری اورڈکیتی کی واقعات میں تیزی ،عوام جرائم پیشہ عناصرکی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے عدم تحفظ کاشکار

پیر 4 اپریل 2016 14:43

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء)لیویزایریامیں چوری اورڈکیتی کی واقعات میں تیزی ،عوام جرائم پیشہ عناصرکی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے عدم تحفظ کاشکار،امن وامان کی بحالی کے لیئے عملی اقدامات کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سوراب بی ایریامیں چوری اورڈکیتی کی واقعات میں غیرمعمولی تیزی آچکی ہے ،آئے روزڈکیتی کی وارداتیں رونماہونامعمول بن چکاہے ،خصوصاً گدراورملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکلوں کاچھینناسمیت ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں،گزشتہ دنوں چھڈشیرعلی میں ڈاکوؤں نے حاجی عبدالطیف نامی زمیندارکے باغ سے سمرسیبل چوری کرکے لے گئے ،دوسرے روزچھڈگھمبولہ میں ایک ہی رات میں ڈاکوؤں نے لیویزچیک پوسٹ سے متصل تین دکانوں میں نقب لگاکران کاصفایاکردیا،متاثرہ دکانداروں کے مطابق چورنقدی ،سامان اورموٹرسائیکل سمیت مجموعی لاکھوں روپوں کی مالیت سے انہیں محروم کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ اتوارکی شب ڈاکوؤں نے آئل ٹینکرکے ڈرائیورزکوبھی لوٹ کربآسانی فرارہوگئے اضح رہے کہ علاقے میں پہلے کی نسبت لیویزچیک پوسٹوں اورعملہ کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ توہواہے مگر مذکورہ چیک پوسٹوں پرجرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے بجائے شریف شہریوں کی تذلیل کی شکایات عام ہوتی جارہی ہے جبکہ بی ایریامیں جرائم پیشہ عناصراوران کی منفی سرگرمیوں کے خلاف کارکردگی مایوس کن ہے ،یہی وجہ ہے کہ علاقے میں بدامنی کی واقعات میں غیرمعمولی تیزی رونماء ہوچکی ہے اورلوگ شدیدعدم تحفظ کاشکارہیں ،عوامی اورسماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے بی ایریامیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے نوٹس لینے اورامن وامان کی بحالی کے لیئے عملی اقدامات کامطالبہ کیاہے ۔