9رکنی ترک سرمایہ کاروں ،تاجروں اور صنعتکاروں کا وفد رواں ہفتے لاہور پہنچے گا

کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا ،بھاری سرمایہ کاری کا امکان

پیر 4 اپریل 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) 9رکنی ترک سرمایہ کاروں ،تاجروں اور صنعتکاروں کا وفد رواں ہفتے لاہور پہنچے گا ۔وفد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منعقد کردہ تیسرے لاہور ایکسپو میں خصوسی طور پر شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہیں اس دورے کی دعوت لاہور چیمبر اور پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر دی ہے ۔وفد فیصل آباد بھی جائے گا اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا ۔وفد کے رہنما رمضان دوآن کا کہنا تھا کہ ہم تعمیرات ،ایلو مینیم ،پی وی سی ،کرٹن ،،سالڈ ویسٹ ،کنفیکیشنری،صاف پانی ،سیوریج اور دیگر شعبوں سے ہے اور وہ ان سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :