تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں دولاکھ 29ہزار ملین روپے سے زائد صوبوں کو ادا کئے گئے،اوجی ڈی سی ایل کاانکشاف

پیر 4 اپریل 2016 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے انکشاف کیا ہے کہ تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں 2015-16 تک229,773ملین روپے صوبوں کو ادا کئے گئے،سندھ کو124,558 ملین‘ پنجاب کو 35,244 کوملین ‘ بلوچستان کو19,645 ملین‘ خیبرپختونخوا کو 50,327 ملین روپے ادا کیے گئے،سماجی بہبود کے منصوبوں کے لئے 7704.6 ملین ادا کئے گئے، تیل اور گیس پیدا کرنے والے چھ بلاکس کو اس مدت کے دوران 53 کروڑ 78لاکھ پیداواری بونس ادا یا گیا۔

او جی ڈی سی ایل کی حالیہ دستاویزی رپورٹ میں 2001-02 سے 2015-16 تک صوبوں کو تیل اور گیس کی رائلٹی‘ پیداواری بونس اور تعلیم‘ صحت‘ پانی اور دیگر شعبوں میں سماجی بہبود کے منصوبوں یعنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) کے لئے ادا کی جانے والی رقم کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2001-2 سے 2015-16 تک کل 229.77 ارب کی رائلٹی صوبوں کو ادا کی گئی سندھ 124.55 ارب‘ پنجاب کو 35.24 ارب‘ بلوچستان کو 19.64 ارب جبکہ خیبرپختونخوا کو 50.32 ارب رائلٹی کی مد میں ادا کیا گیا۔

مختلف اضلاع میں واقع تیل اور گیس پیدا کرنے والے چھ بلاکس جن میں قادر پور‘ شکاردارا‘ ناشپا‘ سنجھورو‘ گدو‘ رچنا ای ایل باہو شامل ہیں اس مدت کے دوران 53 کروڑ 78لاکھ پیداواری بونس ادا یا گیا۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کی مد میں تعلیم‘ صحت‘ پانی‘ انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اب تک 7704.6 ملین خرچ کئے گئے جن میں سندھ میں 563‘ بلوچستان میں 5772‘ خیبرپختونخوا میں 487 ملین‘ پنجاب میں 819 ملین اور وفاق میں 63.6 ملین خرچ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :