ایکسپو میں شرکت کیلئے 9رکنی ترک وفد رواں ہفتے لاہور پہنچے گا

پیر 4 اپریل 2016 13:51

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) لاہور ایکسپو میں شرکت کے لئے 9رکنی ترک وفد رواں ہفتے لاہور پہنچے گا ۔وفد جو کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں پر مشتمل ہو گا،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منعقد کردہ تیسرے لاہور ایکسپو میں خصوصی طور پر شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہیں اس دورے کی دعوت لاہور چیمبر اور پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر دی ہے ۔وفد فیصل آباد بھی جائے گا اور وہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ لے گا ۔وفد کے رہنما رمضان دوآن کا کہنا تھا کہ ہم تعمیرات ،ایلو مینیم ،پی وی سی ،کرٹن ،سالڈ ویسٹ ،کنفیکیشنری،صاف پانی ،سیوریج اور دیگر سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :