ہارون آباد‘ڈی سی او نے ڈاہر نوالہ کی رہائشی غریب خاتون نسیم اختر بی بی کو ایک لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

پیر 4 اپریل 2016 13:25

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) ڈی سی او سید حید ر اقبال نے ڈاہر نوالہ کی رہائشی غریب خاتون نسیم اختر بی بی کو ایک لاکھ کا امدادی چیک دے دیا غریب خاتون کی وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او کو لمبی عمر اور صحت کی دعائیں تفصیل کے مطا بق ڈاہر نوالہ کی مکین غریب خاتون نسیم بی بی نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کو اپنی بیٹی کے جہیز اور شادی اخراجات کے لئے ایک لاکھ روپے کی امداد کا مطا لبہ کیا جس پر میاں شہاز شر یف نے غریب خاتون کی امداد کر نے کے لئے ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال کو غریب خاتون کی امداد کر نے کی ہدایت جاری کر دی ڈی سی او نے غریب خاتون کی امداد کے لئے تاخیر کئے بغیر ہنگامی بنیادوں پر اقد مات کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے آفس میں مسماةنسیم بی بی کو ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک دے دیا اس موقع پر نسیم بی بی نے میاں شہاز شر یف اور ڈی سی او سید حیدر اقبال کو دعائیں دی ۔

متعلقہ عنوان :