صوبہ بھر کی مختلف انڈسٹریز میں مارچ 2016تک37ہزار سے زائد اپرنٹسسز بھرتی کر لئے گئے ‘ عرفان قیصر شیخ

پیر 4 اپریل 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی مختلف انڈسٹریز میں مارچ 2016تک37ہزار سے زائد اپرنٹسسز بھرتی کر لئے گئے ہیں،تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ دسمبر2016ء تک 65000اپرنٹسز بھرتی کرنے کا اہدف حاصل کرلیں گے ،ٹیوٹا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں اپرنٹس شپ سکیم کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوشاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چیف آپریٹنگ آفیسرجواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد،حامد غنی انجم، عمر فاروق، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد،وحید اصغر ،سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا دسمبر2015تک اپرنٹسز کی تعداد28,000تک بڑھانے کا ہدف حاصل کر چکی ہے جبکہ جون2015 تک بھرتی کئے گئے اپرنٹسس کی تعداد 14,018تھی۔

اپرنٹسس کی دگنی تعدادصوبہ بھر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے اہم کردار اد ا کر ے گی ۔یہ اقدام صوبہ پنجاب میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہو گا ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ سکیم کو لاگو کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حال ہی میں اپرنٹس شپ سکیم کو مزید نافذ العمل کرنے کیلئے147نئی انڈسٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 50انڈسریز کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :