ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن 25اپریل کو منایا جائے گا

پیر 4 اپریل 2016 12:18

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن 25اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچاؤ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچاؤ کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔