محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام دوروزہ تھیڑورکشاپ اختتام پذیر

پیر 4 اپریل 2016 11:56

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )محکمہ ثقافت اور پختونخوا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی وفروغ کے حوالے سے رچ پراجیکٹ کے تحت فقیر آباد میں دوروزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔ دو روزہ تھیٹر ٹریننگ میں کالج طلباء کو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی، پختونخوا آرٹس کونسل نے ضلع پشاور میں تھیٹر کے حوالے سے 9ورکشاپس مکمل کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی تربیتی ورکشاپ دلہ زاک ‘ دوسری میاں گجر تیسری خزانہ‘ چوتھی سوڑیزئی پایاں‘ پانچویں دوران پور‘ چھٹی چمکنی‘ ساتویں بازیدخیل‘آٹھویں پہاڑی پورہ میں منعقد ہوئی پروگرام منیجر عرفان درانی نے ورکشاپ کی نگرانی کی جبکہ نعمان رؤف اور شہباز سراج نے ٹرینزکی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے طلباء کو دوگروپوں میں تقسیم کیاگیا ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایچ ڈی ا و کے چیف ایگزیکٹیو انور اقبال ایڈووکیٹ نے پندرہ طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔