کراچی،رینجرز نے ضمنی الیکشن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، 11جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

اتوار 3 اپریل 2016 20:12

کراچی،رینجرز نے ضمنی الیکشن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) رینجرزنے ضمنی الیکشن میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،کراچی کے مختلف علاقوں سے گیارہ جرائم پیشہ افرادگرفتار کرکے سترہ اقسام کے ہتھیار اورسیکڑوں گولیاں برآمدکرلیں،اتوار کو شہر میں دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، رینجرزنیزیرحراست عسکری ونگ کیدہشت گردآصف عرف صابن والاکی نشاندہی پر رامسوامی اور رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کارروائی کی،ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائی میں مختلف اقسام کے سترہ ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں برآمدکی گئیں، اسلحہ ویران عمارت اورکباڑخانیمیں چھپایاگیاتھا، ترجمان نے بتایاکہ اسلحہ ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی لئے چھپایا گیا تھا،ادھررینجرزنے لانڈھی سوکوارٹراور سارہ اپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی اورعسکری ونگ کے گیارہ جرائم پیشہ افراددھرلئے،ترجمان کے مطابق گرفتارافراد سیاسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔