ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئٹی میں ناقص کار کر دگی ٗ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کااعلان

شیکریہ پاکستان ……اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ٗٹوئٹر پر پیغام

اتوار 3 اپریل 2016 17:55

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئٹی میں ناقص کار کر دگی ٗ آفریدی نے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء)ٹی 20 ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ اعلان اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔انھوں نے لکھا کہ آج میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے شائقین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں نے اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے جاری اس بیان میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں قیادت کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں اپنے ملک اور دیگر لیگ کیلئے کرکٹ کھیلتا رہوں گاانھوں اپنے مداحوں سے ان کیلئے بحیثیت کھلاڑی بہتر مستقبل کی دعاؤں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی درخواست کی۔

(جاری ہے)

آخر میں شاہد آفریدی نے ٹویٹ کی جس میں کا کہنا تھاکہ شکریہ پاکستان۔خیال رہے کہ پہلے ایشیا کپ اور پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جس کے بعد سے شاہد آفریدی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی خبریں بھی گردش کر رہیں تھی۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں پاکستان ٹیم صرف بنگلہ دیش کو ہی شکست دے پائی تھی ٗ اسے انڈیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے 2009 سے 2016 تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں سے اسے 19 میں کامیابی اور 23 میں شکست ہوئی جب کہ ایک میچ برابر رہا۔