برائلر گوشت کی قیمت 10روپے کمی سے 235روپے فی کلو کی سطح پرآ گئی

اتوار 3 اپریل 2016 17:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) برائلر گوشت کی قیمت 10روپے کمی سے 235روپے فی کلو کی سطح پرآ گئی ۔گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 245روپے سے کم ہو کر 235روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی طلب کے مقابلے میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما میں سپلائی کم رہنے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں قیمتوں میں معمولی کمی ہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :