جنوبی بحرِ الکاہل کی جزیرہ ریاست وانواتو میں شدید زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ ، مرکز سانتو میں35کلومیٹر گہرائی میں واقع ہے، امریکی جیولوجیکل سروے

اتوار 3 اپریل 2016 16:53

جنوبی بحرِ الکاہل کی جزیرہ ریاست وانواتو میں شدید زلزلہ ،سونامی وارننگ ..

وانواتو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) جنوبی بحرِ الکاہل کی جزیرہ ریاست وانواتو میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی بحرِ الکاہل کی جزیرہ ریاست وانواتو میں اتوار کے روز انتہائی شدید زلزلہ آیا ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلے سے سونامی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ زلزلے کا مرکز وانواتو کے جنوب میں واقع مقام سانتو میں35کلومیٹر گہرائی میں واقع ہے۔ ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :