پٹھان کوٹ حملہ،جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا پاکستان کا صرف ایک بہانا تھا،سابق بھارتی سیکرٹری داخلہ کی ہرزہ سرائی

ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانپٹھان کوٹ حملے کے معاملے میں کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں، جیش محمد انکی فوج اور خفیہ ایجنسی کیلئے ایک پراکسی ہے، نوازشریف اپنی فوج یا خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، آر کے سنگھ

اتوار 3 اپریل 2016 16:51

پٹھان کوٹ حملہ،جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا پاکستان کا صرف ایک بہانا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) سابق بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی طرف سے جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا صرف ایک بہانہ تھا،پاکستان اس معاملہ میں کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ہوم سیکرٹری آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے بھیجی جانے والی جے آئی ٹی کا حالیہ دورہ بھارت صرف ایک بہانہ ہے،اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو پھر یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے،اس سے ظاہر ہوتاہے کہ جے آئی ٹی کوبھارت بھیجنا صرف پاکستان کا ایک بہانہ تھا، اسلام آباد اس معاملے میں کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے اس شک کو بھی تقویت دیتی ہے کہ پاکستان کچھ بھی نہیں کرے گا کیونکہ جیش محمد انکی فوج اور خفیہ ایجنسی کیلئے ایک پراکسی ہے۔

آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فوج یا اپنی خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔