فیصل آباد ،تاجروں اور سیاسی وسماجی رہنماؤں کا چینی کی قیمتوں میں پانچ روپے کلو اضافہ کرنے کی شدید مذمت

اتوار 3 اپریل 2016 16:29

فیصل آباد ،تاجروں اور سیاسی وسماجی رہنماؤں کا چینی کی قیمتوں میں پانچ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) چینی کی قیمتوں میں پانچ روپے کلو اضافہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں ،تاجروں اور مختلف سیاسی وسیماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاتحفہ دیاجارہاہے تو دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی حلقہ پی پی 66کے امیرمحمدیوسف گل پراچہ ، پاکستان مسلم لیگ سٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر عبدالغفور بٹ ، انجمن تاجران اولیکٹرک موٹراینڈ مشینری جھنگ روڈ فیصل آباد کے گروپ لیڈر سیٹھ طفیل ،حاجی سعید، چیئرمین محمد اصغر،صدر حاجی راشد نجمی ،لالہ لہ دلدارحسین ،نوید شہزاد اوریگرنے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، عوام پر ہی سارا بوجھ لادا جارہا ہے جبکہ حکمرانوں نے صرف اپنے اقتدار کو بچانے کی قومی سرمایہ کو بے دریغ استعمال کر نے کا شرمناک رویہ اپنا کر بے حسی کی انتہا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور معاشی بحران سیاسی بحرانوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی ۔حکمران حالات پر جلد قابو پانے میں ناکام رہے تو لوگ مرنے مارنے پر تل جائیں گے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چینی کے سابقہ ریٹ بحال کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :