پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے پاکستان 2030تک اپر مڈل کلاس ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا،پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،وفاقی و صوبائی سطح پر مشاورت کے بعد مربوط منصوبہ بندی کی گئی ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قومی سطح پر اعداد و شمار کا بنک اور مانٹیرنگ کا نظام ضروری ہے،حکومت کا وژن 2025پائیدار و شراکتی ترقی کا روڈمیپ ہے جو پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے کلی طور پر مطابقت رکھتا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا ایشیا پیسفک فورم کے اجلاس سے خطاب

اتوار 3 اپریل 2016 15:43

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے پاکستان 2030تک اپر مڈل کلاس ملکوں کی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،وفاقی و صوبائی سطح پر مشاورت کے بعد مربوط منصوبہ بندی کی کئی ہے تاکہ ان اہداف کو حاصل کیا جا سکے اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکے ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قومی سطح پر اعداد و شمار کا بنک اور ایک مانٹیرنگ کا نظام ضروری ہے،حکومت کا وژن 2025پائیدار و شراکتی ترقی کا روڈمیپ ہے جو پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے کلی طور پر مطابقت رکھتا ہے۔

اتوار کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جا نب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال نے بنکاک میں پائیدار ترقی کے اہداف پرایشیا پیسفک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان اہداف کو اہمیت دینے کا مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستان ان کے حصول کے ذریعے اس شاہراہ پر گامزن ہو سکے جو اسے 2030تک اپرمڈل کلاس کے ممالک کی صف میں شامل کر سکے جو غربت و بھوک کے مکمل خاتمے، صحت کی سہولیات کی رسائی ، تعلیم اور تعلیم، جدید توانائی ، صاف پانی اور صحت و صفائی کے عالمی اہداف کو حاسل کرنے سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا دنیا میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کو قومی ترقی کے اہداف کے طور پر مقرر کیا ہے جس کے لئے پاکستان کی پارلیمان نے ایک متفقہ قرارد اد منظور کی ہے۔یہ پاکستان کے عزم اور امنگ کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم کس طرح ان عالمی اہداف کو اپنی ترقی کے لئے اپنا رہے ہیں۔انہوں نے وزارت منصوبہ بندی تو ترقی کو ایک خصوصی طور پر یہ ٹاسک سونپا گیا ہے اور یہ ایک جامع قومی ایکشن پلان تیار کررہی ہے کہ جس کے ذریعے ان اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

احسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت کا وژن 2025پائیدار و شراکتی ترقی کا روڈمیپ ہے جس پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے کلی طور پر مطابقت رکھتا ہے ۔وفاقی سطح پر یو این ڈی پی کی مدد سے ایک ایس ڈی جی یونٹ قائم کیا جا رہاہے جو صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے اہداف کے حصول کے لئے کام کرے گا۔ایشیا پیسفک فورم کے اجلاس تین اپریل سے پانچ اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :