ترکی کا نگورنو کارا باخ کے تنازعہ میں آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ

اتوار 3 اپریل 2016 15:24

ترکی کا نگورنو کارا باخ کے تنازعہ میں آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ

استنبول ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) ترکی نے نگورنو کارا باخ کے تنازعہ میں آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی نگورنو کارا باخ کے تنازے میں آذربائیجان کے موقف کا حامی ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا یہ بیان نگورنو کارا باخ کے علاقے میں آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں کم سے کم 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترک کے صدر نے اپنے بیان میں آذربائیجان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی آذربائیجان کا آخر تک ساتھ دیتے رہے گا۔ آرمینیا کے صدر کے مطابق ان جھڑپوں میں آرمینیا کے 18 فوجی ہلاک اور 35 زخمی ہوچکے ہیں۔1994ء میں جنگ بندی معاہدے کے بعد آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان یہ شدید جھڑپیں قرار دی جارہی ہیں۔ قبل ازیں آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اپنے 12 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :