بھارت میں خام چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھاگیا

اتوار 3 اپریل 2016 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) بھارت میں خام چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مئی کیلئے خام چینی کے معاہدے 0.78فیصد اضافہ کے باعث 3637روپے فی سو کلو گرام میں طے پائے گئے ٗکاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 3646روپے تک پہنچ گئے جو گزشتہ کئی ہفتوں کی بلند ترین شرح ہے۔

(جاری ہے)

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مارکیٹنگ سال میں بھارت کی شوگر ملز پہلے ہی 1.1ملین ٹن کم پیداوار دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :