مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور ڈلیوری میں تاخیر کے باعث استعمال گاڑیوں کی فروخت میں 45 فیصد تیزی

رواں مالی سال اب تک 32 ہزار پرانی گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں ٗ کسٹمز اعدادو شمار

اتوار 3 اپریل 2016 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور ڈلیوری میں تاخیر کے باعث استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 45 فیصد تیزی آگئی۔رواں مالی سال پرانی کاروں کی درآمد میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال اب تک 32 ہزار پرانی گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں جن پر امپورٹرز نے 21 ارب بارہ کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی ہے۔گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 22 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں جن کی مالیت تریپن ارب 93 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس دوران پاکستانی مارکیٹ میں درآمدی کاروں کا شیئر پندرہ فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :