انتہا پسندانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے فکری ضرب عضب ناگزیر ہے، قاری حنیف جالندھری

اتوار 3 اپریل 2016 15:15

اسلام آباد ۔ 03 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العریبہ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے فکری ضرب عضب ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو یہاں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کر رکھا ہے اب معاشرے کے تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نچلی سطح تک سچ اور جھوٹ کے بارے میں آگہی پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندانہ سوچ کو تبدیل کرنے کیلئے فکری ضرب عضب شروع کریں جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں دہشتگردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :