خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان ٗبارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 18افرا دجاں بحق ٗ متعدد زخمی
شدید بارشوں نے بحرین میں تباہی مچادی ٗ رابطہ پل سیلابی پانی میں بہہ گیا ٗبارشوں کے باعث دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب پشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ٗمحکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی
اتوار 3 اپریل 2016 15:01
پشاور /اسلام آباد /شانگلہ /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ٗ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہوگئی ٗ دونوں اطراف میں سینکڑوں مسافر گا ڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ٗشدید بارشوں نے بحرین میں تباہی مچادی ٗ رابطہ پل سیلابی پانی میں بہہ گیا ٗبارشوں کے باعث دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ٗپشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث چلاس کے علاقے جچن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ٗ جاں بحق ہونے والوں میں والد بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں اس کے علاوہ چترال کے علاقے ٹھینک شین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے ٗ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہو گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.